Government College University Faisalabad

Seminar on Breast Cancer Awareness

Posted on: 16 Oct 2019

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ڈائریکٹوریٹ میڈیکل سائنسز کے زیر اہتمام ’چھاتی کے کینسرسے بچاؤ کے حوالے سے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال و ریسرچ سنٹر کے تعاون سے آگاہی واک و سیمینار کا انعقاد کیا گیا، اس آگاہی سیمینار میں ڈاکٹر تنویر احمد (کینسر ڈیپارٹمنٹ الائیڈ ہسپتال) نے بریسٹ کینسر کے بارے میں اپنی مفید و معلوماتی گفتگو میں بتایا کہ اس کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے میں طلبہ کا کردار بہت اہم ریڈیالوجی اور کیموتھراپی دونوں ملکر مریض کے علاج میں بہت معاون ہیں، ڈاکٹر ثروت ثاقب (عزیز فاطمہ ہسپتال) نے نوجوان خواتین میں کینسر سے بچاؤ کے طریقوں سے تمام سامعین کو آگاہ کیا انہوں نے مزید کہا کہ مرض کی جلد تشخیص ہی اس سے بچاؤ کا واحد طریقہ ہے جس کیلئے خواتین کو باقاعدگی سے اپنا معائنہ کروانا چاہیئے دیگرمقررین نے بھی اس مرض سے بچاؤ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ خواتین کو اپنے صحت کا خیال رکھنا چاہیئے اور اگر چھاتی میں ابھار یا کوئی گلٹی محسوس ہو تو فوراً ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں اور چالیس سے کم عمر عورتوں کو سال میں ایک بار اپنی میموگرافی کروائیں تاکہ کسی بھی خدانخواستہ مرض کا فوراً سدباب کیا جاسکے، پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین ڈین فزیکل سائنسز نے میڈیکل شعبہ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے طلباء پر اس موذی مرض سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی پھیلانے پربھی زور دیا اور صنف نازک میں اس مرض کو بڑھنے سے روکنے کیلئے جی سی یونیورسٹی اور ایچ ای سی کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا اس تقریب میں طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، سیمینار کے آخر میں معزز مہمانوں میں شیلڈز و سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔


Search this website