Government College University Faisalabad

Independence and Kashmir Solidarity Day

Posted on: 14 Aug 2019

وطن عزیز عظیم قربانیوں سے حاصل ہواہے اور آزادی حاصل کرلینا ہی کافی نہیں ہے بلکہ ہمیں آزادی کی قدر کرنا بھی سیکھنا چاہیئے اور خدائے بزرگ و برتر کشمیری مسلمانوں پر اپنا رحم فرمائے اور انہیں بھی آزادی جیسی عظیم نعمت سے سرفراز فرمائے ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال نے جشن آزادی کے سلسلہ میں 14اگست کو پرچم کشائی کی باوقار تقریب سے خطاب میں کیا، انہوں نے سبز ہلالی پرچم کو ممبر صوبائی اسمبلی شکیل شاہد، میاں محمد وارث عزیز، شیخ محمد شاہد چیئرمین واسا کے ساتھ مل کرفضا میں بلند کیا اور سکیورٹی گارڈز کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی اورمارچ پاسٹ کیا، وائس چانسلر نے اپنے دعائیہ کلمات میں افواج پاکستان، تمام شہدائے وطن اور کشمیریوں کو جان کے نذرانے دینے پرزبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ وہ دن دور نہیں جب وطن عزیزدنیا کے افک پر ایک روشن ستارہ کی طرح چمکے گا اور مظلوم کشمیری بھی انشاء اللہ اپنا حق خودارادیت بھی حاصل کرلیں گے اس پرچم کشائی کی تقریب تمام لوگوں اورآئے بچوں نے قومی پرچم، بیجز اور جھنڈیاں تھامے ہوئے آزادی کی خوشیاں منارہے تھے اس تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی شکیل شاہد، میاں محمد وارث عزیز، شیخ محمدشاہد چیئرمین واسا اور فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے ان میں تمام شعبہ جات کے ڈینز صاحبا ن،پروفیسر ڈاکٹرناصر امین، ڈاکٹر ندیم سہیل، ڈاکٹر عمران مسلم (پی آراو)، ڈاکٹر صوفیہ انورکے علاوہ طلباء وطالبات نے بھرپور شرکت کی۔


Search this website