Government College University Faisalabad

Dengue Awareness Seminar and Walk

Posted on: 04 Oct 2019

ڈینگی سے چھٹکارہ، قومی فرض ہمارا، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شعبہ ایسٹرن میڈیسن کی سربراہی میں ’ڈینگی‘ سے متعلق ایک آگاہی واک و سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال نے کی، انہوں نے کہا ہمارا دین ہمیں صفائی کی تلقین کرتا ہے کیوں کہ صفائی نصف ایمان ہے اور مناسب حفاظتی اقدامات سے اس وباء پر قابوپایا جاسکتا ہے اس بارے لوگوں میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے کہ کس طرح ہم اپنے گھر، آس پڑوس، محلے یا شہر کو صاف رکھ سکتے ہیں ڈینگی مچھر کو مناسب صفائی سے ختم کیا جاسکتا ہے حکومتی سطح پر بھی اس کے تدارک کیلئے مناسب اقدامات کئے جارہے ہیں،اس سے پہلے ڈین لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فرحت جبیں نے ڈینگی کے حوالے سے اس کے حفاظتی اقدامات اور روک تھام پر روشنی ڈالی، ڈینگی فیور آگاہی سیمینار سے سی ای ا و ڈاکٹر مشتاق سپرا اور ڈینگی کنٹرول پروگرام فیصل آباد ڈاکٹر احمد بلال نے ڈینگی کے تدارک و کنٹرول پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ اپنے گھروں میں فالتو پانی کھڑا نہ ہونے دیں پورے آستین کے کپڑے پہنیں،دروازوں پر جالی لگائیں اور رات کو سونے وقت مچھر بھگاؤ لوشن لگا کر سوئیں، کیاریوں اور پودوں کی صفائی رکھیں ان جیسے حفاظتی اقدامات سے ہم ڈینگی کو نہ صرف کنٹرول کرسکتے ہیں بلکہ اس کا ہمیشہ کیلئے قلع قمع کیا جاسکتا ہے، کیوں کہ ڈینگی سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، ہمیں اپنے بچوں کو ایجوکیٹ کرنے کی بھی ضرورت ہے تاکہ ان میں اس بارے آگاہی پیدا ہوسکے، تقریب میں جن دیگر معزز مہانوں و فیکلٹی ممبران نے شرکت و خیالات کا اظہار کیا ان میں جی سی یونیورسٹی میں ڈینگی پروگرام کے کنوینئر ڈاکٹر محمد اکرم، ڈائریکٹر نظامت امور طلبہ ڈاکٹر ندیم سہیل، ڈاکٹر کاشف ظہور،ڈاکٹر احمد سعید خان، ڈاکٹر سلطان ایاز و دیگر شامل تھے سیمینار کے اختتام پر ڈائریکٹر میڈیکل سائنسز ڈاکٹر عابد رشید نے تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا کہ وہ آئے اور انہوں نے ہماری حوصلہ افزائی کی اس موقع پر طلباء و طالبات نے بھی بھرپور شرکت کی۔


Search this website