Government College University Faisalabad

Seminar on Kashmir: History and Responsibilities of our Youth

Posted on: 28 Aug 2019

ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے کشمیری بھائیوں کی ہمت قابلِ رشک ہے کہ وہ بھارت کی حد درجہ بربریت کے خلاف سینہ سپر ہیں ان خیالات کا اظہار ڈین فیزیکل سائنس پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین نے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں نظامت امور طلبہ کے زیرِ اہتمام منعقدہ سیمینارموضوع”کشمیر:تاریخی حقائق اور نوجوانوں کی ذمہ داریاں“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس سیمینار میں مہمانِ خصوصی ڈین فیزیکل سائنسسز پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین تھے دیگر مہمانوں میں شعبہ تاریخ کے سربراہ ڈاکٹر رضوان اللہ کوکب،چیئرپرسن شعبہ کمسٹری ڈاکٹر کلیم خاں کھوسہ، انچارج پولیٹیکل سائنس ڈاکٹر غلام مصطفٰی تھے فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ یہ سیمینار دو حصّوں پر مشتمل تھا پہلے حصّہ میں شعبہ تاریخ کے سربراہ ڈاکٹر رضوان اللہ کوکب نے برِصغیر پاک وہند کی تقسیم سے لے کر اب تک کشمیر سے متعلق ہونے والے تمام واقعات کو باالترتیب اور مدلّل انداز میں بیان کیا اور ثابت کیا ہندوستان ہمیشہ مذاکرات سے پہلو تہی کرتا رہا ہے اور غیر ملکی میڈیا کو کشمیر سے متعلق گمراہ کن معلومات فراہم کرتا رہا ہے۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کی یہ پہلا موقعہ ہے کہ حکومت نے بھرپور انداز میں سفارت کاری کرتے ہوئے کشمیر کا مسئلہ سارے دنیا میں اجاگر کیاہے۔ ڈاکٹر غلام مصطفی نے اس بات پر زور دیا کہ اقوامِ متحدہ کو کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ کشمیر کے شہدوں کا لہو رنگ لائے گا اور کشمیر آزاد ہوگا۔ ناظم امور طلبہ ڈاکٹر ندیم سہیل نے اعلان کیا کہ ہم کشمیر کاز کو اجاگر کرنے کیلئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے پلیٹ فارم سے لگاتار ایسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ جن سے ہماری طلبہ میں کشمیری بھائیوں کے جذبات موجزن رہیں اسی سلسلہ میں مورخہ 6ستمبر یومِ دفاع پر ایک واک کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔


Search this website