Government College University Faisalabad

Result Declaration Ceremony of BA, BSc 1st Annual 2019

Posted on: 23 Aug 2019

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے بی اے/ بی ایس سی کے فرسٹ اینول 2019ء کے نتائج کا اعلان کر دیا اس تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال تھے جبکہ چیئرپرسن فیصل آباد تعلیمی بورڈ ڈاکٹر طیبہ شاہین نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی، اس موقعہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے رئیس جامعہ نے کہا کہ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی اور اللہ تعالیٰ انسان کو اس کی محنت کا صلہ ضرور دیتے ہیں انہوں نے تمام کامیاب ہونے والے طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد دی اور کہا اسی طرح زندگی میں محنت کو اپنا شعار بنائیں اور عملی زندگی میں آگے بڑھ کر ملکی خدمت میں اپنا مثبت کردار اداکریں،بعد ازاں یونیورسٹی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر شفقت حسین نے رزلٹ اور پوزیشن ہولڈز کا اعلان کیا اور بتایا کہ ان امتحانات میں کل 22ہزار گیارہ طلباء و طالبات نے شرکت کی اور 12ہزار 40 طلباء وطالبات نے کامیابی حاصل کی اس طرح کامیابی کا تناسب 54 اعشاریہ 70فیصد رہا، بی اے میں گورنمنٹ کالج سیف آباد کی طالبات اقصیٰ ادریس اور سدرہ یٰسین نے مشترکہ طور پر658 نمبروں کیساتھ پہلی پوزیش حاصل کی، گورنمنٹ کالج تاندلیانوالہ کی شفاء یوسف نے 643 نمبروں کیساتھ دوسری جبکہ طالبہ راحت فدا نے 631نمبروں کیساتھ بالترتیب تیسری پوزیشن حاصل کی، اسی طرح بی ایس سی میں گورنمنٹ گرلز کالج پیپلز کالونی کی آمنہ اختر نے 654نمبروں کیساتھ پہلی، گورنمنٹ گرلز کالج بھوانہ چنیوٹ کی فضیلہ بتول نے 647 نمبروں سے دوسری اور مسلم انسٹی ٹیوٹ ایجوکیشن حافظ آباد کی ام کلثوم 638نمبروں کیساتھ تیسری پوزیشن پر رہی، اس مرتبہ بھی تمام ٹاپ پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں، اس تقریب میں ڈین ڈاکٹر ناصر امین، ڈپٹی کنٹرولر ذیشان احمد خان، ڈین آرٹ و سوشل سائنسز ڈاکٹر عاصم محمود، ڈاکٹر طیبہ سلطانہ،پبلک ریلیشنز آفیسر ڈاکٹر عمران مسلم،اسسٹنٹ کنٹرولرحسن محمود، ایڈیشنل کنٹرولرڈاکٹر اسرار چوہدری، ڈاکٹر محمد زبیر کے علاوہ دیگر فیکلٹی ممبران و طلباء وطالبات کی بڑی تعداد بھی اس موقعہ پر موجود تھی تقریب کے آخر میں کامیاب پوزیشن ہولڈر طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔


Search this website