Seminar on the Role of Media

 پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق جنرل مینجر اور معروف پروڈکشن کسنلٹنٹ ایس ایم انور نے کہا ہے کہ انسانی ذہنوں کو تبدیل کرنے اور عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے میڈیا طاقت بن کر ابھرا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے جی سی یونیورسٹی میں فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز کے زیر اہتمام ”میڈیا کے کردار “ پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا جب مشرف نے آئین معطل کیا اور ججوں کو غیر فعال کیا تو میڈیا نے ہی سول سوسائٹی کو متحرک کر کے عدلیہ کو بحال اور آزاد کروایا ۔ ایس ایم انور نے کہا کہ میڈیا کو پاکستان کی مثبت تصویر پیش کرنی چاہیے کیونکہ فیصل آباد میں چائلڈلیبر پر تیار ہونےوالی فلم کو انٹرنیشنل لیبر کورٹ میں بطور ثبوت پیش کیا گیا ہے جس سے پاکستان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ابھی میڈیا پاکستان میں اپنے ارتقائی دور سے گزر رہا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اس میں بہتری آرہی ہے ۔ اس موقعہ پرپروفیسر ڈاکٹر محمد شہباز عارف ڈین آف مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسسزنے بھی خطاب کیا۔سیمینار میں مختلف شعبہ جات کے فیکلٹی ممبران اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

english-news

Print This Post Print This Post