جی سی یونیورسٹی فیصل آباد اور امریکہ کی یونیورسٹی آف آئیڈاہو کے درمیان کوالٹی ایجوکیشن کو فروغ ، فیکلٹی اور طلباءکی تربیت کے علاوہ تعلیم و تحقیق کے جدید رجحانات کے تبادلے کے لئے گذشتہ روز مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔مفاہمت کی یاد داشت پر جی سی یونیورسٹی کی طر ف سے وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسین نے دستخط کئے ۔مفاہمت کی یاد داشت کے تحت دونوں یونیورسٹیاں مینجمنٹ ، انجیئر نگ ، کمپیوٹر سائنس اور ملحقہ مضامین کے سٹوڈنٹس کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گی او ر دونوں یونیورسٹیاں مستقبل میں با مقصد روابط بھی استوار کریں گی ۔ یادداشت کے تحت دونوں ادارے طلباء، اساتذہ کی ایکدوسرے کے اداروں میں وزٹس اور ریسرچ کے لئے بھی مدد فراہم کریں گی ، یادداشت میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ دونو ں ادارے مضبوط تعلیمی روابط استوار کرنے کیلئے ہر ممکن ذرائع بروئے کار لائیں گے ۔یونیورسٹی آف آئیڈاہو کیساتھ مفاہمت کی یادداشت کو وائس چانسلر ڈاکٹر ذاکر حسین نے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جبکہ فیکلٹی ممبران کیطرف سے اس اقدام کو سراہا گیا۔مفاہمت کی یادداشت کے دوران ڈین ڈاکٹر طاہر تونسوی ،رجسٹر ار شیخ محمد اکرم ، ڈائریکٹر اکیڈیمکس ڈاکٹر زبیر صدیقی،ڈاکٹر نورین عزیز قریشی،ڈاکٹر نگہت بھٹی بھی موجود تھیں۔

