جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان بے شمار مسائل کاشکار ہے ان تمام مسائل کا حل تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ ملک میں تعلیمی نظام کی بہتری کوالٹی ایجوکیشن کے فر وغ اور شرح خواندگی میں اضافے کے لیے تعلیمی اداروں کے سربراہان کو اہم کردار ادا کر نا ہو گا جس کے لیے ہمیں ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے فیصل آباد ڈویژن کے تمام کالجز کے پرنسپل صاحبان کے ساتھ جی سی یونیورسٹی کے ساتھ الحاق کے حوالے سے منعقدہ مٹینگ کے دوران خطاب کرتے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد ڈویژن کی واحد جنرل یونیو رسٹی ہے جو پندرہ ہزار طُلبہ و طالبات کو 34 شعبوں میں بیچلرز ماسٹر ز ایم فل اور پی ایچ ڈی کروا رہی ہے اور یہ یونیورسٹی ہائر ایجوکیشن کمیشن کی رینگنگ میں اُنیسیو یں نمبر کے سا تھ تعدای کے لحا ظ سے پنجاب یو نیورسٹی کے بعد سب سے بڑی یونیورسٹی ہے اس لیے فیصل آباد ڈویژن کے کالجز کو بھی یہاں سے استفادہ حاصل کر نا چاہیے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ وہ آئندہ سالو ں میں یو نیورسٹی کو پاکستان کی پہلی دس بہترین یونیو رسٹوں کی میں لائیں گے جس کے لیے یونیورسٹی کو بین الااقوامی دھارے میں شامل کیاجارہا ہے اور اس مقصد کے لیے امریکہ اور انگلینڈ کی چار بڑی یونیورسٹیوں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہو چکے ہیں جن کے پروفیسرز یہاں آکر لیکچرز دیں گے اس کے علاوہ جرمنی اور فرانس کی یونیورسٹیو ں کے سا تھ بھی با ت چیت چل رہی ہے۔
ڈاکٹر ذاکر حسین نے اس موقع پر اعلان کیا کہ جی سی یونیورسٹی کے ساتھ الحاق کرنے والے کالج سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی جبکہ پیپر سنٹرز اور ما رکنگ کا معا و ضہ بھی دُوگنا کرنے کا اعلان کیا۔ اُنہوں نے یو نیوسٹی کے امتحانی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے سا تھ تمام ملحقہ کالجز کے طلباءکی سہولت کے لیے امتحانی نظا م کمپیوٹرائزکر دیا جائے گااور کالجز کے نمائندوں کو یونیورسٹی کی اکیڈیمک کونسل اور بورڈ آف سئڈیز میں نمائندگی بھی دی جائے گی۔ وائس چانسلر نے کہا کہ میں نے مخدوش حالات میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا میں نے مالی سے لے کر پروفیسر تک کی پوسیٹں ایڈورٹائز کر دیں ہیں اور اب تک تمام اسسٹنٹ پروفیسرز کو ریگولر کیا جا چکا ہے۔ باقی پوسٹوں پر تعیناتی کا عمل بھی انشاءاللہ جلد مکمل ہوجائے گا۔ اُنہوں نے بتایا کہ میں 50 کے قر یب پی ایچ ڈی اساتذہ کی خدمات حاصل کر چکا ہوںجن میں سے 15 اساتذہ کی تنخواہیں واخراجات ایچ ای سی برداشت کررہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جی سی یونیورسٹی اپنے اخراجات کا 60فیصد اپنے و سائل سے پورا کر رہی ہے اور انشاءاللہ اسے 80 فیصد تک لے کر جائیں گے۔ وا ئس چانسلر نے کہا کہ یو نیورسٹی کی مین لابئریری کا پی سی ون منظور ہو چکا ہے اور اس کی تعمیر کا آغاز آئندہ ماہ ہوجائے گا جس پر دو کروڑ روپے لاگت آئے گی
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کالجز رانا منور احمد خاں نے کہاکہ جی سی یونیورسٹی کے سا تھ الحاق نہ صرف کالجز بلکہ اساتذہ و طلباءکے بہترین مفعاد میں ہے کیونکہ جی سی یونیورسٹی کی فیس بھی کم ہیں اور امتحانی عملہ کے لیے معاوضہ بھی زیادہ رکھا گیاہے۔ اُنہوں نے اپنی طر ف سے جی سی یونیورسٹی کے سا تھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے پرنسپلز پر زوردیا کہ وہ جلد یونیورسٹی کے سا تھ الحاق کریں تقریب کے دوران چیئرمین الحاق کمیٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے بارے میں تفصیلی بریفیگ دی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ جی سی یونیورسٹی مستقبل میں وسطی پنجاب کی ایک بہترین تعلیمی درسگاہ بننے جا رہی ہے جس کے لیے پرنسلر صاحبان کے تعاون کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے کہ وائس چانسلر صاحب یونیورسٹی کی عظمت رفتہ کی بحا لی کا عزم کئے ہوئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ کالجز کےتحفظات کے ازالے اور الحاق کے لیے باقاعدہ طو ر پر الحاق سیل قائم کرلیاگیاہے۔ اس موقع پر فیصل آباد ڈویژن کے اضلاع فیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے تمام گورنمنٹ کا لجز کے پرنسپل صاحبان نے جی سی یونیورسٹی کے سا تھ الحاق کی یقین دہانی کروائی ۔ تقر یب کے دوران رجسٹرار شیخ محمد اکرم، پرنسپل ڈگری کالج عتیق الرحمان خاں ،ڈاکٹر طاہر تونسوی ایکٹنگ ڈےن آف آرٹس، ٹریژا ر مظہر وسیم ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات آفتاب احمد چٹھہ بھی موجود تھے۔
