Annual Sports Festival

ڈائریکٹوریٹ سپُورٹس جی سی یونیورسٹی فیصل آبادکے زیرِ اہتمام سالانہ سپورٹس فیسٹیول آج بروز منگل سے شروع ہو رہا ہے سالانہ سپورٹس فیسٹیول کے تمام ایونٹس میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔۔ انٹر ڈیپارٹمنٹل سپُورٹس میں کھیلے جانےوالے افتتاحی کرکٹ میچ کا افتتاح مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرذاکر حُسین صبح 10-30 بجے کرکٹ گراونڈ میں کریں گے۔ڈائریکٹر سپورٹس رفیق احمد واہلہ کے مطابق یہ8 مارچ کو شروع ہونے والا سپورٹس فیسٹیول15 مارچ تک جاری رہے گا۔ سپورٹس فیسٹیول کے اختتمام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے

Print This Post Print This Post