جی سی یونیورسٹی کے 35شعبوں میں بی ایس آنرز ، ایم اے ، ایم ایس سی ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی 5817سٹیوں کے لیے 22ہزاروں نے درخواستیں دیں ہیں جو کہ یونیورسٹی کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے اور یہ تعداد گزشتہ سال سے آٹھ ہزار زائد ہے۔ جی سی یونیورسٹی میں اس سال تمام داخلے ڈائریکٹوریٹ آف ایڈوانس سٹڈیزکے زیر اہتمام مکمل کمپیوٹرائزڈ طریقے سے مکمل شفاف اور میرٹ پر کیے جا رہے ہیں۔ اور تمام کامیاب امیدواروں کی میرٹ لسٹیں یونیورسٹی کی امیدواروں یونیورسٹی کی ویب سائٹس پر بھی دی گئیں ہیں اور تمام داخل ہونے والے امیدواروں کا ریکارڈ ایک ڈیٹا بیس میں محفوظ کیا جا رہا ہے اتنی بڑی تعدادمیں درخواستیں، جی سی یونیورسٹی میں بڑھتے ہوئے معیار تعلیم اور پر امن ماحول کی ضمانت ہے اور اس دفعہ ملک کے طو ل و عرض سے لوگوں نے درخواستیں بھیجی ہیں اس کے علاوہ نئے آنے والے طلبہ و طالبات کی رہنمائی کے لیے مختلف ڈیسک بھی لگائے گئے ہیں تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے جی سی یونیورسٹی میں اس سال 34مضامین بی ایس آنرز 33مضامین میں ایم اے ، ایم ایس سی 24مضامین میں ایم فل اور 10مضامین میں پی ایچ ڈی کے داخلے ہو رہے ہیں۔
